ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر بس اڈوں پر اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں. عید پر گھر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف رات گئے تک کریک ڈاؤن کیا گیا. انتظامیہ کی بروقت کارروائی پر مسافروں کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی گئی اور بس اڈوں پر زائد کرایہ وصول کرنے پر 97 گاڑیوں کے چالان اور 5 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے. اوورچارجنگ میں ملوث 2 ڈرائیورز سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے.

مسافروں سے 200 روپے سے لیکر 700 روپے تک زائد کرایوں کی وصولی پائی گئی. مسافروں سے غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے ہزاروں روپے موقع پر واپس کروائے گئے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ مسافروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ پر ٹرانسپورٹرز سے رعایت نا برتی جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عید پر مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں.






