ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل علامہ اقبال کا دورہ، ٹھوکر نیاز بیگ، ویلنشیا ٹاؤن، طارق گارڈن، ستوکتلہ میں صفائی اقدامات کا جائزہ

کلین مشن کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ، ویلنشیا ٹاؤن، طارق پارک، ستوکتلہ میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے بریفنگ دی کہ صفائی میکانزم پر عملدرآمد کے لئے متحرک ہیں.

ڈی سی لاہور نے واسا حکام کو ہدایات کیں کہ ویلینشیا ٹاؤن نالہ میں صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی ستھرائی انتظامات کو یقینی بنائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ عید الفطر سے قبل گلی، محلوں و کوچوں میں گندگی کے ڈھیر کو فی الفور اٹھوایا جائے. عید کے ایام میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز فیلڈ میں متحرک رہیں گے. ڈی سی لاہور نے جھگیوں و جانوروں کے انخلاء کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جھگیوں کو فی الفور ہٹایا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل جاری ہے.

جواب دیں

Back to top button