مریم نواز کی ہدایت، بند روڈ منصوبے کی تکمیل کا مشن/ڈی جی ایل ڈی اے کا منصوبے کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پیکج ٹو کے دونوں اطراف کی سروس روڈ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔سگیاں تا بابو صابو کوریڈور کے دونوں اطراف کے تمام سیکشنز پر بیک وقت کام جاری ہے۔سروس روڈ کے چاروں سیکشنز پر اضافی مشینری و لیبر تعینات کی گئی ہے، چوبیس گھنٹے کام ہو رہا ہے۔گلشن راوی تا بابو صابو ایک طرف اسفالٹ مکمل، دوسری طرف ڈرین کا کام جاری ہے۔بابو صابو تا سگیاں سڑک کی دوسری طرف ڈرین کی تکمیل کے ساتھ ساتھ کنکریٹ ڈالنے کا عمل بھی جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تمام سیکشنز کے یومیہ اہداف کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ منصوبے کو ڈیڈلائن پر ہر صورت مکمل کیا جائے۔سروس روڈ کی تعمیر کے دوران کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button