صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں15ارب 58 کروڑ کے فنڈز منظور،لاہور میوزیم میں نئے بلاک کی تعمیر کے لئے 5 ارب 60 کروڑ کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 40 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 15 ارب 58 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میوزیم میں نئے بلاک کی تعمیر کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے، پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹورسٹ فسلٹیشن انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے، پنجاب سموگ مٹیگیشن اینڈ رسپانس انیشیٹو- ائیر سیف کے لیے 5 ارب 38 کروڑ روپے ، لال سوہانرا نیشنل پارک میں ایکو ٹورزم فیسلٹی کی فراہمی کے لیے 3 ارب 60 کروڑ روپے شامل ہے۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی

اجلاس میں پنجاب ٹورزم ریہیبلیٹیشن اینڈ ریویمپنگ پراجیکٹ میں پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے پوزیشن پیپر اور ایکسیلیریٹ پنجاب کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button