پنجاب پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اِن ایکشن، 9لاکھ73ہزار3سو چھاپے، 305منافع خورگرفتار

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈٹیز مینجمنٹ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ گذشتہ2 دنوں کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں گراں فروشوں کے خلاف 9لاکھ 73ہزار 300چھاپے مارے گئے۔چھاپوں کے دوران 28 ہزار200سو53ناجائز منافع خوروں کے خلاف28مقدمات درج کرکے305گراں فروشوں کو گرفتار کیاگیا۔ترجمان نے کہاکہ حکومت کے نوٹی فائی کردہ ریٹ ایکس مل 171اورپرچون 179سے 200 روپے سے زائد قیمت وصول کرنے پر چینی فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے بتایاکہ خاص طورپر چینی مافیا کے خلاف حکومت کی جانب سے شکنجہ مزید سخت کیاجارہاہے جس کے نتیجے میں 54ہزار1سو6 ریڈکئے گئے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 3ہزار 5سو 95 چینی منافع خور قانونی گرفت میں لئے گئے۔اسی طرح چینی مافیا کے خلاف 4 سو 89مقدمات درج کرکے4کروڑ 95 لاکھ 48ہزار جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں تمام اشیاء خوردونوش کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے اور صوبہ میں ناجائز منافع خوری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ سستی اور معیاری خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button