زندہ دلان کے شہر میں جدت سے بھرپور تفریحی مقام بنانے کی تیاریاں شروع، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پی ایچ اے لاہور میں اجلاس میں تاریخی کامران بارہ دری کے توسیعی منصوبہ بارے سفارشات کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پی ایچ اے نے منصور احمد نے منصوبے کے خدو خال بارے صوبائی وزیر کو تفصیلی آگاہ کیا، کامران بارہ دری کا رقبہ 5 ایکڑ سے بڑھا کر 15 ایکڑ اور پراجیکٹ تکمیل کیلئے ابتدائی تخمینے کی سفارشات تیار کی گئیں،لکڑی سے بنائے گئے راوی شو ریسٹورنٹ ، آٹریم ڈائننگ، شپ ڈائننگ،سکائی ڈائننگ اور بیکری کی سہولیات میسر ہوں گی، گالف کورٹ، واک ویز، بگھی ٹریک ، فاونٹیز ،پلے ایریا اور سیلفی پوائنٹس بھی مختص کیے جائیں گے، چہار باغ، سجاوٹی روشنیوں کی تنصیب اور 2 ایکڑ پر پارکنگ ایریا بنایا جائے گا، صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ راوی کنارے جدید سہولیات سے آراستہ عوامی تفریح کے مقامات مثبت پہلو ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی منظوری کے بعد منصوبے کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بھجوا دیا گیا۔
Read Next
19 گھنٹے ago
*بلوچستان نیپا کے گریڈ 18 کے زیرِ تربیت افسران کا محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا دورہ*
19 گھنٹے ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
4 دن ago
روڈا کاراوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن،متعدد کاروباری مراکز سربمہر
5 دن ago





