لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شہریوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کا وژن، ایل ڈی اے نے لاہور میں دو اہم مقامات پر پیڈل ٹینس کورٹ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے گارڈن ٹاؤن علی پارک اور جوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں پیڈل ٹینس کے کورٹس بنائے گا۔

جوہر ٹاؤن میں نظریہ پاکستان روڈ پر فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں 9 کنال جگہ پر پیڈل ٹینس کورٹ بنائے جائیں گے۔گارڈن ٹاؤن میں علی پارک پر تقریباً 11 کنال جگہ پر پیڈل ٹینس کورٹس بنائے جائیں گے۔ایل ڈی اے سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈل ٹینس کورٹ کے ساتھ پارکنگ، کیفے، جاگنگ ٹریک اور دیگر سہولیات بھی شامل کرے گا۔ایل ڈی اے کا شعبہ انجینئرنگ تین ماہ میں ان کورٹس کی تعمیر مکمل کرے گا۔






