لاہور اور گوجرانولہ میں معروف ریسٹورنٹ چین بھی صارفین سے ٹیکس وصولی کے باوجود نادہندہ نکلیں

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاہور اور گوجرانولہ میں معروف ریسٹورنٹ چین بھی صارفین سے ٹیکس وصولی کے باوجود نادہندہ نکلیں، انفورسمنٹ آفیسرز نے چیکنگ کے دوران دھوکہ دہی ثابت ہونے پر ریکارڈ قبضے میں لے لیا، صارفین سے ٹیکس لینے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع کروانے میں بے ضابطگی پائی گئی، کروڑوں روپے ٹیکس چوری کرنیوالوں سے ریکوری کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں، ترجمان نے عوام سے گزارش ہے کہ خریداری کے بعد ڈیجیٹل رسید لازمی لیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی سے بزنس رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے، بروقت رجسٹریشن اور ای آئی ایم ایس سسٹم استعمال نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔یکم نومبر سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button