ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدرکی ہدایت پر مون سون کی بارش میں نظام زندگی کو کسی تعطل سے بچانے کیلئے رسپانس ٹیموں میں اضافہ کردیاگیا ہے، واسا کی رسپانس ٹیموں کے ساتھ ایم سی ایل کی فیلڈ ٹیمیں ری سٹرکچر کر کے فیلڈ میں اتار دی گئی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا جامع رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمدجاری ہے۔ واسا کے کیمپ شہر کی حدود میں فوری رسپانس کررہے ہیں، ایم سی ایل کی طرف سے اطرافی مقامات کلئیر کروائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی فیلڈ میں نگرانی بڑھا دی اور بارش میں سڑکوں پر گرنے والے درخت ہٹانے کیلئے سپیشل ٹیم متحرک رہے گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکے مطابق ایم سی ایل کی ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں اور کرینیں رین ایمرجنسی رسپانس میں حصہ لیں گی۔شہر کے ہر علاقہ میں واسا اور ایم سی ایل کیمپس مکمل فعال رہیں گے۔شہر بھر میں تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے مکمل الرٹ ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے بارش میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ والدین بچوں کو بارش کے پانی میں نہانے یا کھیلنے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔ شہری دیواروں اور درختوں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔
Read Next
31 منٹس ago
*محفوظ بسنت و بلڈنگز سیفٹی اقدامات/کمشنر لاہور کی اہم ہدایات جاری*
2 دن ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
4 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
4 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
4 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
2 ہفتے ago




