والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو تاریخی عمارتیں اور مقامات کی مستقل سپردگی کے لئے قانونی تحفظ فراہم کر دیا گیا،نئے رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

محکمہ قانون نے پرانی تاریخی عمارات کے استعمال کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شاہی قلعہ، مینار پاکستان، شالا مار باغ کے استمعال کے رولز جاری کر دیئے گئے

یہ عمارتیں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کو منتقل ہو گئی ہیں۔ان عمارتوں کے استعمال کا طریقہ کار، سیاحوں کے داخلے کی ذمہ دار والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ہوگی۔تجاوازت کا خاتمہ، اور خوبصورتی کافیصلہ والڈ سٹی اتھارٹی کرے گی۔طلبہ اور مطالعاتی دورے پر آنے والے افراد کو رعایتی ٹکٹ دی جائے گی۔مذکورہ عمارتوں میں پرواگرم کے انعقاد کی منظوری والڈ سٹی اتھارٹی دے گی۔ان عمارتوں میں داخلے کی ٹکٹ کی قیمت کا فیصلہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کرے گی۔محکمہ قانون نے اس حوالے سے باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ قانون اور محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ رولز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل منتقل شدہ تمام نوادرات کی اصل شکل میں تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے، سیاحت کو فروغ دینے اور بگاڑ، چوری یا نقصان کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل، بورڈ کی سفارش پر، منتقل شدہ نوادرات کے تحفظ اور تحفظ کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کو اپنائے گا اور نافذ کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل یا اس کے ذریعہ اختیار کردہ افسر باقاعدگی سے دیکھ بھال کو یقینی بنائے گا۔

جواب دیں

Back to top button