میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب سے کشمیر سے آئے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد کی ملاقات

کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔

وفد نے بھارتی فورسز کی جموں و کشمیر میں بربریت اور ریاستی دہشت گردی کے بارے میں بریفنگ دی ۔ آج مرحوم برہان وانی کی صرف برسی نہیں بلکہ مزاحمت کا دن بھی ہے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ کشمیر پاکستان کا مستقل حصہ ہے اور دنیا کو کشمیریوں کی خواہشات کا اعتراف کرنا ہوگا۔ برہان وانی اور دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر میں تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبے کی حمایت کرتی ہے۔ کشمیر کی تحریک کو دستاویز کر کے کتاب کی صورت میں شائع کرنا چاہیے تاکہ نسل نو اس سے آگاہ ہو سکے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی وفد سے گفتگو ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور دیگر سٹی کونسل ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ کشمیر سے آنے والے وفد کی قیادت آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنویئر غلام محمد صفی کررہے تھے۔

ملاقات کے موقع پر برہان وانی سمیت کشمیر کے تمام شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button