تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ایم سی ایل کی سی بی اے یونین نے ہٹرتال کی کال دے دی

لاہور(سٹی رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین کوتنخواہ کی عدم ادیئگی کے باعث سی بی اے یونین نے ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ چیرمین عنصرعلی ڈوگر سیئنر نائب صدرطارق محمود جنرل سیکرٹری محمد احدنے بتایا کی چارہزار ملازمین جوکہ کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جن کو ابھی تک تنخواہ کی ادئیگی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ملازمین مالی مشکلات سے دو چار ہیں ان کاکہناتھا کہ غریب ملازمین بجلی کا بل ادا نہیں کر پائےان کا مزید کہنا تھا کہ چندروز قبل انتظامیہ نے بروز پیر کو تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہ کیا میٹروپولیٹن کارپوریشن سی بی اے یونین سی بی اے نے بروقت تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے بروز بدھ 10جولائی کو احتجاج کی کال دے دی انہوں نے ڈائریکٹرآڈٹ کی تعیناتی کو بھی جلد از جلد کرنے کی اپیل کردی ہے تا کہ ملازمین کو تنخواہ کی ادئیگی بروقت ہو سکے۔ایم سی ایل سی بی اے یونین کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف عیدالاضحٰی پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن انتظامیہ کی طرف سے ریگولر تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے ۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکرٹری خزانہ کو فوری طور پر ایم سی ایل میں ڈائریکٹر آڈٹ کی تعیناتی کے احکامات جاری کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button