سب سے مضبوط بلدیاتی نظام سندھ میں ہے،غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرتے آرہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ خیبر پختون خوا، پنجاب کا بلدیاتی نظام اور سندھ کے بلدیاتی نظام دیکھیں تو بلدیاتی نظام میں سب سے زیادہ مالی خودمختاری سندھ میں دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخاب کو ترجیح دیتی ہے، بلدیاتی انتخاب کو آئین میں جو تحفظ ملا ہے، وہ پیپلزپارٹی ہی کی وجہ سے ہے، ہم غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرتے آرہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے حوالے سے جب مسلم لیگ ( ن ) نے ہم سے رابطہ کیا تو انہوں نے بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے کسی ترمیم کا ذکر نہیں کیا۔

جواب دیں

Back to top button