پی ایچ ایز کے ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹرز کہلائیں گے،ایکٹ 2025 کے تحت اہم فیصلے

پنجاب حکومت کا ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت اہم فیصلہ کئے گئے ہیں۔پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹرز کہلائیں گے۔صوبے بھر میں تزئین و آرائش کے نظام کا نیا انتظامی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ عہدوں کی تفویض سےبہتر سروس ڈیلیوری اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔تبدیلی کا مقصد قوانین کا مکمل نفاذ ہے۔پنجاب کے شہری علاقوں میں ہارٹیکلچر منصوبوں کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔افسران اور اہلکارعوامی پارکوں، گرین بیلٹس اور شاہراہوں کی بہتری پر فوکس کریں۔ہارٹیکلچر ایجنسیز کے قیام سے پلاننگ اور آپریشنز کا عمل بہتر بنایا جاسکے گا،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوامی سہولتوں کے نئے معیار قائم کیے جا رہے ہیں۔ مینجنگ ڈائریکٹرز کو جدید شہری منصوبہ بندی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button