سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر کم لاگت اور معیاری ہاؤسنگ منصوبوں میں نمایاں پیش رفت

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر کم لاگت اور معیاری ہاؤسنگ منصوبوں میں نمایاں پیش رفت جاری ہے۔ ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن عمر فاروق علوی نے منصوبے کی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق کمرشل ایریاز کے مؤثر استعمال کے لیے حتمی پلان تیار کیا جا رہا ہے،

جبکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے اضافی پلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت نئی ہاؤسنگ اسکیموں کے ڈیزائنز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں، جبکہ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی مالی خودمختاری کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام دوست منصوبہ بندی پر کام جاری ہے۔ ہاؤسنگ سیکٹر میں جاری اصلاحات سے تعمیراتی صنعت کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے، جبکہ جدید، پائیدار اور کم لاگت ہاؤسنگ اسکیمیں ترجیحی بنیادوں پر تیار کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button