ایل ڈبلیو ایم سی شہرِ لاہور کے ہر ہر گھر،گلی محلے کو ویسٹ فری کرنے کے ساتھ ساتھ صاف ماحول کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے بھی پرعزم ہے۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پرایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں شہر بھر میں ویٹ سویپنگ اور پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنا رہی ہیں جبکہ شہر کی 40سے زائد اہم شاہراہوں پر سکریپنگ اور واشنگ آپریشن کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز جاری ہیں،اس سلسلے میں فیروز پور روڈ، حالی روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، نور جہاں روڈ اور مال روڈ پر سکریپنگ اور واشنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سگیاں روڈ، تاج کمپنی روڈ، شاہدرہ چوک، جی ٹی روڈ، ٹرک اڈا، لاری اڈا میں صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔سرکلر روڈ، ایک موری پل، ریلوے اسٹیشن، شالامار باغ، بھوگی وال روڈ، داروغہ والا، سلامت پورہ میں سکریپنگ اور سپرنکلنگ کی جا رہی ہے جبکہ مومن پورہ بھینی روڈ، دھرم پوری، ہربنس پورہ، رحمان پورہ میں بھی سکریپنگ ایکٹیویٹی کی جا رہی ہے۔مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ، اللہ ہو چوک، کالج روڈ، باگڑیاں چوک، کچا جیل روڈ، مادر ملت روڈ، ملتان روڈ، ٹھوکر چوک، ایم اے او چوک، چوبرجی، آزادی چوک پرایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی ورکرز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔مزید برآں لاہور کی تمام یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر یونین کونسل میں 10 رکشے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر تعینات ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاکہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں یا صفائی عملے کے حوالے کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے اگست میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کا شیڈول جاری کر دیا*
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کا مالی سال 2026-27 کیلئے 25 ارب 58 کروڑ 25 لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور*
2 دن ago
شہر یار عارف خان سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات،چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن،50 سیل کر دیئے گئے
Related Articles
ہربنس پورہ واقعے میں 11 افراد جاں بحق، اے سی شالیمار کو ہربنس پورہ حادثے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ کی ہدایت
3 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا نولکھا بازار میں کامیاب گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار،7 دکانیں اسٹیٹ برانچ کے سپرد
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
5 دن ago

