ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت سپورٹس کمپلیکسز بارے اہم اجلاس،ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکسز کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکسز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکسز نے تمام سپورٹس کمپلیکسز کی ممبر شپ بارے آگاہ کیا۔ ای ایم ای ویسٹ کینال، مینار پاکستان، سبزہ زاراور گلبرگ سپورٹس کمپلیکسز کی ممبر شپ میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔اجلاس میں سپورٹس کمپلیکسز میں دستیاب سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکسز میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز لانے اور ریکارڈ کوجلد ڈیجیٹلائزاڈ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ویسٹ کینال، سبزہ زار اور گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کے سوئنگ پولز کو گرم پانی پر منتقل کرنے اور ای ایم ای ویسٹ کینال سپورٹس کمپلیکس میں دو پیڈ ل ٹینس کورٹ بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلکیسز کے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور ایس او پی پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز میں ممبر شپ کو انتہائی آسان کیا گیا ہے۔ممبران کو بہترین سہولیا ت فراہم کی جائیں،شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی۔ سپورٹس کمپلیکس میں شہریوں کی سہولت کے لئے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر اصلاحات لائی جائیں۔ ہر ماہ کارکردگی کا جائزہ لوں گا، تمام سپورٹس کمپلیکسز میں صفائی اور مینٹیننس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹررابعہ ریاست، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران،ڈائریکٹر سپورٹس کپلکیس خرم یعقوب،ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button