چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس،اسلام آباد میں جدید سلاٹر ہاؤس کے قیام کے حوالے سے بریفنگ

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں میٹ بورڈ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت میٹ بورڈ کے ممبران اور متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جدید سلاٹر ہاؤس کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بورڈ میٹ ممبران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کرتے ہوئے سلاٹر ہاؤس کے منصوبے کو جڑواں شہروں کی اہم ضرورت قرار دیا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

سلاٹر ہاؤس کے حوالے سے ابتدائی اسٹڈی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد سلاٹر ہاؤس منصوبے کیلئے آپریشنل اور فنانشل ماڈل تیار کرلئے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ جڑواں شہروں میں 60 فیصد سے زائد گوشت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سلاٹر ہاؤس کے ماسٹر پلان میں سلاٹر ہال، سروس بلڈنگ، ویئر ہاؤس، لیئریج، قرنطین وارڈ اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت دیگر سہولیات شامل ہونگی۔ اسی طرح سلاٹر ہاؤس میں جانوروں کے ذبح کرنے کا جدید ترین عمل اپنایا جائے گا جسمیں چلنگ اور کولڈ سٹوریج کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس منصوبے میں جڑواں شہروں کے تمام متعلقہ اسٹیک کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے خصوصی مانیٹرنگ میکانزم ترتیب دیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس منصوبے کا مقصد جڑواں شہروں میں اعلیٰ، معیاری اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ جڑواں شہروں میں اعلیٰ معیار کے گوشت کی فراہمی کیساتھ گوشت بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button