نیا ٹیکس نہ ٹیکس ریٹ میں اضافہ، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کولیکشن کے نئے ریکارڈ بنا دیئے

نہ نیا ٹیکس ،نہ ٹیکس ریٹ میں اضافہ، پنجاب میں ریونیو کولیکشن بڑھنے لگی۔۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کولیکشن کے نئے ریکارڈ بنادیے،رواں مالی سال کے ماہ اکتوبر میں 31 فیصد سے زائد ریکارڈ ٹیکس محصولات اکٹھے کر لیے گئے،ابتدائی 4 ماہ میں وصولیوں کے اہداف گزشتہ سال کی نسبت 28 فیصد زیادہ رہے، ترجمان پی آر اے کے مطابق موثر حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹیکس کولیکشن میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے، انڈسٹری کا صارفین سے وصول کیے گئے ٹیکس کو ایمانداری سے جمع کروانا بے حد ضروری ہے، ای آئی ایم ایس کے استعمال اور انڈسٹری کی مدد سے ٹیکس محصولات میں مزید اضافہ یقنی بنایا جائے گا،غیر رجسٹرڈ کاروبار کی رجسٹریشن اور موثر حکمت عملی سے آئندہ ماہ وصولیوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔

جواب دیں

Back to top button