ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں متعدد افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیف کمشنر آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیلور محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تعینات کر دیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر علی نعیم کو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار تعینات کر دیا گیا ہے۔گریڈ 17 کے محمد ہارون کو اے سی انڈسٹریل ایریا تعینات کر دیا گیا ہے۔سیف الاسلام کی اے سی نیلور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ڈاریکٹر ایڈمنسٹریشن عثمان اشرف کی جانب سے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔





