ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق شہر لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی خصوصی ہدایت پر گلبرگ کے علاقے میں تین گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز فعال کر دیے گئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے تعمیر مکمل کیے گئے ان ریچارج ویلز میں لبرٹی چوک، مراتب علی روڈ اور ایچ بلاک پارک شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ منصوبہ جدید شہری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف زیرزمین پانی کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ اربن فلڈنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا حل بھی ممکن ہو سکے گا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق ہر ریچارج ویل کی یومیہ کپیسٹی 8000 گیلن ہے، جبکہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سمارٹ اور ماحولیاتی دوست حل متعارف کرایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں جدید ماحولیاتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں گراؤنڈ واٹر ریچارج ویلز کا وسیع نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ پی ایچ اے لاہور کی جانب سے مزید موزوں گرین بیلٹس کا انتخاب کیا جا رہا ہے اور منصوبے کے دوران موجودہ درختوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق واسا پنجاب کے تحت جلد یہ منصوبہ لاہور سے بڑھا کر صوبہ بھر میں پھیلایا جائے گا، جس کے نتیجے میں ماحول دوست اور پائیدار شہری ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
10 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
10 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
14 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






