کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس رابطہ و کارکردگی حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے پیرا فورس اپنی ساری توجہ صلاحیت کار بڑھانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے پر فوکس کرے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات اور پرائس کنٹرول پیرافورس کے بنیادی کام ہیں۔فیلڈ میں متحرک رہیں۔جے ڈی آئیز کی بنیاد پر کارکردگی کو جانچا جائیگا اور تفصیلا تجزیہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی کی سربراہی میں ہر تحصیل میں تجاوزات خاتمہ، پرائس کنٹرول ایکشنز پر انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ پیرا فورس شہریوں کے حقوق کی محافظ فورس ہے۔شہریوں کو مثبت اور قانون کے مطابق ردعمل دیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین امداد کیلئے پیرا فورس پیش پیش رہی ہے فارمیشن مکمل ہوچکی ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ پیرا فورس نظم اور اچھے رویے کو ہمیشہ نظر میں رکھے، شکایت پر سخت کاروائی ہوگی۔کمشنر لاہور مریم خان نے کینٹ سٹی، علامہ اقبال ٹاون، نشتر اور شالامار کے اے سیز سے بریفنگ لی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، اے ڈی سی جی لاہور محمد زخرف، پانچ تحصیلوں کے اے سیز، ایس ڈی ای اوز پیرافورس اور فیلڈ اہلکاروں نے شرکت کی۔






