میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ ولادت کے موقع پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور ان کا نام پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ 1973ء کا آئین دیا جس نے ملک کو ایک مضبوط جمہوری بنیاد فراہم کی،قائدِ عوام نے پاکستان کو آئینی شناخت، قومی وقار اور عوامی شعور عطا کیا اور جمہوریت و عوامی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد ایک روشن مثال ہے،انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی سیاست کے بانی تھے جنہوں نے عام آدمی کو سیاست کا مرکز بنایا اور عوام کو طاقت کا سرچشمہ قرار دیا، ان کا فلسفہ آج بھی مظلوم اور محروم طبقات کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ان کی جدوجہد ایک مثال کی حیثیت رکھتی ہے،میئر کراچی نے کہا کہ قائدِ عوام نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط شناخت دلائی اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیاد رکھ کر قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وژن آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست، جدوجہد اور عوامی خدمت کی بنیاد ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورا پاکستان قائدِ عوام کے افکار، نظریات اور عوام دوست فلسفے سے آج بھی رہنمائی حاصل کر رہا ہے اور قائدِ عوام کا مشن عوامی فلاح، جمہوریت اور سماجی انصاف کے حصول تک جاری رہے گا۔
Read Next
20 گھنٹے ago
عید میلاد النبی ﷺ سے قبل اقدامات مکمل کرنا ترجیح ہے،کرم اللہ وقاصی
21 گھنٹے ago
*میئر کراچی کا رات گئے پیدل دورہ، شہری مسائل کا براہِ راست جائزہ*
2 دن ago
میئر کراچی کا شہر کی مزید شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس سولر پر منتقل کرنے کا اعلان
2 دن ago
*گلستانِ جوہر کی مختلف یونین کونسلز میں بحالی و ترقیاتی کاموں کا افتتاح*
3 دن ago
میئر کراچی کا ضلع غربی اور کیماڑی میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ
Related Articles
توری بنگش روڈ 30 ستمبر سے قبل مکمل کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری
4 دن ago
”ختم نبوتؐ چوک“اہل کراچی کی محبت و عقیدت کی خوبصورت یادگار ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
یومِ آزادی پر مزارِ قائد پر حاضری،میئر کراچی کا مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اظہار
7 دن ago

