وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کیتھ لیب کا افتتاح کردیا ہے۔جھنگ میں امراض دل کے علاج کے لئے جدید ترین کیتھ لیب بن گئی۔ڈسٹرکٹ میں ہارٹ اٹیک کا بروقت اور معیاری علاج ممکن ہوگیا۔جھنگ کیتھ لیب میں انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی،پرائمری پی سی آئی کی جائے گی۔جھنگ کیتھ لیب میں عارضی پیس میکر بھی لگائے جا سکیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نئی کیتھ لیب کا دورہ کیا۔ پری۔ پوسٹ پروسیجر وارڈ،انجیو گرافی وارڈ کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کنٹرول روم سے کیتھ لیب میں جاری پروسیجر کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے فارمیسی میں ادویات انجیکشن کا معائنہ بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے امراضِ قلب کے مریضوں کی تیمارداری اور جلدصحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جھنگ اور مضافات کے ممتاز سیال، عصمت اللہ، صالحہ اور ساجدہ سے بات چیت کی۔مریضوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوچ نہیں سکتے تھے کہ جھنگ میں بھی ہارٹ اٹیک کا علاج ممکن ہوگا۔اب لاہور یا ملتان نہیں جانا پڑے گا،مریم نواز شریف عظیم ماں کی عظیم بیٹی ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو ہارٹ اٹیک کے بعد بروقت انجیو پلاسٹی سے روبہ صحت اظہر اقبال نے بہت سی دعائیں دیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کیتھ لیب کی انتظار گاہ میں تیمارداروں سے گفتگو کی۔کیتھ لیب جھنگ کے عوام کیلئے بہت بڑی مہربانی اور تحفہ ہے، تیمارداروں نے خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نزیر نے کیتھ لیب پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو امید سحر کا خطاب دیا۔انہوں نے کہا کہ60 سے 90 منٹ کے گولڈن اور میں ہارٹ اٹیک کے مریض کی جان بچانا ممکن ہوگی۔ چند دن میں 30 مریضوں کا پروسیجر ہوا، 40 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے۔ قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کا جھنگ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیاگیا،راستے میں عوام کا ہجوم امڈ آیا اورجھنگ کے عوام نے ڈھیروں پھول نچھاور کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے اورجھنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرانے کا اعلان کیا ہے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی مارچ سے تعمیر شروع کرنے کابھی اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھنگ میں کیتھ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولت گھر کی دہلیز پر دیں گے۔جھنگ جیسے دورافتادہ شہر میں کیتھ لیب دیکھ کر خوشی ہوئی، میرا خواب پورا ہوا۔اب غریب امیر کا ایک ہی جیسا علاج ہوگا۔ میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں۔ غربت اور وسائل کی کمی کے شکار افراد کے لئے ہارٹ اٹیک کسی قیامت سے کم نہیں۔مشکل کی گھڑی میں مریض کو شفٹ کرنے کے لئے گاڑیوں کے کرائے بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک ہونے پر 60منٹ کے گولڈن آور میں مریض کو ہسپتال شفٹ کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔ جھنگ میں کیتھ لیب دیکھ کربے حد خوشی ہوں، خوشی کے جذبات پر قابو پانا مشکل تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جھنگ کی کیتھ لیب میں مریض کے پروسیجر کامشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لوگوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہونے پر مریض لاہور لیجانے کی بجائے جھنگ ہسپتال میں لائے ہیں۔ مریض کو فیصل آباد کارڈیالوجی میں 8 ماہ بعد کی تاریخ ملی، جھنگ میں 48 گھنٹے میں پروسیجر مکمل ہوگیا۔ انتظامیہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے سختی برتنا پڑتی ہے لیکن سختی ذمہ داری کے بوجھ پر کی جاتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب کا آغاز ہفتوں اور مہینوں میں کیا۔ساہیوال، مری اور سرگودھا میں کارڈیالوجی کے انسٹی ٹیوٹ بنائے۔ مری میں علاج کے لئے دوردراز علاقوں کے علاوہ کے پی کے سے بھی سے لوگ آتے ہیں۔ ہم نے اپنے دروازے دوسرے صوبوں کے بہن بھائیوں کے لئے کھول رکھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ جب بھی نیا ہسپتال ڈیزائن کرتے ہیں، دوسرے صوبوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھتے ہیں۔ لاہور میں 100بیڈ کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال پنجاب کے علاوہ دوسر ے صوبوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔جھنگ میں کیتھ لیب کوباقاعدہ افتتاح سے پہلے ہی فنکشنل کر دیا تا کہ مریضوں کو پریشانی نہ ہوں۔جھنگ میں چند دنوں میں 30 انجیو گرافی اور پلاسٹی پروسیجر ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ہارٹ اٹیک ہونے پر کچھ مریض انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی سے صحت یاب ہوتے اور کچھ کو سرجری کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ جھنگ کیتھ لیب کی فارمیسی میں درکار ضروری اشیاء اور ادویات کے انبار لگے ہیں۔ جھنگ میں الیکٹرک بس کو عوام نے بہت پذیرائی دی، ہزاروں افراد روزانہ سفر کرتے ہیں۔پہلے واسا چند شہروں تک تھا اب جھنگ سمیت درجنوں شہروں میں موجود ہے، پنجاب بھر میں گلی محلے اور گاؤں صاف کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ جھنگ کے پاس صفائی اور نکاسی آب کے لئے اپنی مشینری موجود ہے، جھنگ کیمرہ مانیٹرنگ سیف سٹی بن چکا ہے۔جھنگ میں دیہی اور نیم شہری علاقوں میں بیوٹیفکیشن کے چار پراجیکٹ جلد مکمل کرائیں گے۔جھنگ میں 350 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوچکی ہے، چھ ماہ میں جھنگ ترقی یافتہ شہر کا منظر کا پیش کرے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اب صفائی گھر کی دہلیز تک ہوتی ہے، دروازہ کھٹکھٹا کر کوڑا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 7 لاکھ مریضوں کو انسولین اور دیگر مفت ادویات پہنچاچکے ہیں۔ مریضوں کے لئے ہوم ڈیلیوری میڈیسن اور بھی بڑھائیں گے۔ ڈائیلسز کارڈ کے ذریعے ہر مریض 10لاکھ تک علاج کراسکتا ہے۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے دو کروڑ افراد علاج کرچکے ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں میں ایکسرے، ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور سرجریکل پروسیجر بھی ہور ہے ہیں۔پنجاب کے عوام کو 100ارب روپے کی فری ادویات مہیا کررہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے اعلان ہوتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ آرگن ٹرانسپلانٹ مہنگا علاج ہے۔عوام کو ٹرانسپلانٹ کارڈ بھی مہیا کررہے ہیں۔سی ایم بننے پر کارڈیک سرجری کے لئے 15ہزار بچوں کی ویٹنگ لسٹ کا سن کر افسوس ہوا۔پیڈکارڈیک سرجری کے لئے سال بھر سے زیادہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 10ہزار بچے کارڈیک سرجری کے صحت یاب ہوچکے ہیں، ان میں کے پی کے، سندھ، آزاد کشمیر کے بچے شامل ہیں۔والدین اپنے بچوں کو بہتر علاج کے لئے دوسروں صوبوں سے پنجاب لاتے ہیں۔مریضوں کو فوری علاج کے لئے منتقل کرنیایئر ایمبولینس شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں لاکھوں روپے کا ٹی این کے انجکشن فری لگے گا۔ مراکز صحت کو سٹیٹ آف دی آرٹ کلینک میں بدلنے سے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ لوگ اب بڑے ہسپتالوں میں جانے کی بجائے قریبی سرکاری کلینک پر آتے ہیں۔ٹیلی میڈیسن سسٹم کے تحت ڈاکٹر فون کی سکرین پر موجود ہوگا۔ پنجاب بھر میں دنیا بھر سے بہترین کنسلٹنٹ ڈاکٹر لارہے ہیں۔ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کا روزانہ ویڈیو دیکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں ان پیچیدہ بیماریوں کا علاج ہوگا جو یہاں ممکن نہیں تھا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال، کارڈیالوجی، بلڈ ڈیزیز، ہڈیوں کے پیچیدہ امراض اور جلنے والے مریضوں کابھی علاج ہوگا۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ جینٹک / مو ذی امراض کا بھی علاج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ کینسر کے علاج کے لئے چین سے نئی مشین اور ٹیکنالوجی لائے، ایک گھٹنے میں مریض کینسر فری ہوجاتا ہے۔ کوابلیشن مشین میں کینسر کے علاج کے لئے پروب آلہ 16لاکھ روپے کاآتا ہے، محکمہ ہیلتھ کو 6 ارب روپے دے چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ٹیکنالوجی اورگڈ گورننس ریکارڈ قائم کررہاہے، پنجاب ایسی ماں کے مانند ہے جو خود جاکر تکلیف کاعلاج کرتی ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر اب گھر گھر جاکر لوگوں کا علاج کریں گے اور چھ ماہ میں مکمل ہیلتھ پروفائل بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ عوام کی خدمت کے مشن میں اللہ تعالیٰ کی مددآرہی ہے، بیماری اور تکلیف آجائے تو حکومت کو خود پہنچانا چاہیے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ کے پی کے میں دل کے پیدائشی مریض بچے کے والد نے علاج کے لئے ایپلیں کیں کسی نے مدد نہیں کی۔ کمسن ہارٹ پیشنٹ کے والد نے کہا کاش ہماری وزیراعلیٰ مریم نواز ہوتیں۔میں سمجھتی ہوں جو مریض کے علاج میں غفلت کرتے ہیں انہیں حکومت کرنا کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے فرات کے کنارے کتا پیاسا مر جائے تو حضرت عمرؓ ذمہ دار ہیں تو سی ایم کیسے ذمہ دار نہیں ہوسکتاہے۔ گٹر کا ڈھکن نہ ہونے سے مرنے والوں کا ذمہ دار کون ہے؟کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو مبارکباد دیتی ہوں۔ سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈی سی علی اکبر کو بھی کیتھ لیب کی تکمیل پر شاباش دیتی ہوں اور جھنگ میں کرائم کا گراف نیچے لانے پر ڈی پی او اور پوری پولیس ٹیم کو بھی شاباش دیتی ہوں۔






