*وزیراعلی پنجاب ستھرا پنجاب مشن۔۔۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا لاہور روڈ شیخوپورہ اور شیخوپورہ کا دورہ۔*

وزیراعلی پنجاب ستھرا پنجاب مشن۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے علی الصبح لاہور روڈ شیخوپورہ اور شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے سیم نالہ بند روڈ، شیخوپورہ شہر اندرون، جنڈیالہ روڈ، ضلعی ہسپتال کا دورہ کیا اور صفائی، نالوں کی ڈی سلٹنگ، پارکس، میڈیکل سروسز اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی ہنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام میں شہروں اور دیہات میں صفائی کا معیار یکساں ہے، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے بعد پانی سے دھویا جارہا ہے جس کے باعث گرد سموگ کا حصہ نہیں بنتی، نالوں کو شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے ڈی سلٹ کیا جائے اور واسا مانیٹرنگ جاری رکھے۔بعدازاں کمشنر لاہور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا اور ادویات کی فراہمی و دستیابی، ڈیوٹی روسٹر اور صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی، ادویات فراہمی بارے استفسار کرکے اطمینان کیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے مفصل دورے میں شہر، پارک اور روڈز کی صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کمپنی باغ پارک شیخوپورہ میں ہودا بھی لگایا۔کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئیے، ضلعی انتظامیہ پارکس، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں صفائی پر مکمل فوکس کرے۔ کمشنر لاہور نے صفائی عملے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ورکرز ہمارے ہیروز ہیں۔

جواب دیں

Back to top button