ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ کا پی ایچ اے فیصل آباد کا دورہ،بریفنگ

ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے فیصل آباد ہارٹی کلچر ایجنسی کا دورہ کیا- اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر دلاور خان نے ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ کا استقبال کیا۔ انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے کو فیصل آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ نے فیصل آباد کے باغ جناح، ڈی گراونڈ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملہ کو ہارٹی کلچر اقدامات کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں- اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کینال روڈ پر پودا بھی لگایا۔

جواب دیں

Back to top button