پی اینڈ ڈی اجلاس، ایگرکلچر اور روڈز سیکٹر زکی 23ترقیاتی سکیموں کے لیے 77 ارب 98کروڑ 38لاکھ 17 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال25 -2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں ایگرکلچر اور روڈز سیکٹر زکی 23ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 77 ارب 98کروڑ 38لاکھ 17 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

 

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کیلئے 10 ارب روپے، پنجاب میں ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کیلئے 1 ارب 25کروڑ روپے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول مری، گجرات، حافظ آباد، راولپنڈی چکوال، اٹک جہلم، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، قصور، پاکپتن اور چنیوٹ میں روڈز کی بہتری و بحالی کے سلسلہ میں 21 ترقیاتی سکیموں کیلئے 67 ارب کی منظوری شامل ہے۔

 

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button