پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 105 ارب کے فنڈز منظور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے قیام کے لئے سیڈ منی ایک کھرب روپے کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 48 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 105 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب میں زرعی تحقیق کی بہتری کے لیے 5 ارب روپے کے فنڈز آور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے قیام کے لیے سیڈ منی 100 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری شامل پے۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں بہاولپور، ساہیوال، گجرات اور سرگودھا میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کے پوزیشن پیپر ، پنجاب میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں عہدوں کی تخلیق کے لیے پوزیشن پیپر ، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکنیکل اسسٹینس اینڈ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن/ ڈیجیٹل میپنگ آف نیو انفراسٹرکچر کے پراجیکٹس ، ڈیزائن اور فیزیبلٹی کے پوزیشن پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button