ترقی یافتہ پنجاب کی جانب اہم اقدامات جاری،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام تیز کر دیا گیا ہے۔8 اضلاع میں سیوریج، واٹر سپلائی نظام کی 22 سکیموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ان شہروں میں فیصل آباد، ساہیوال، گوجرنوالہ، ملتان، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور راولپنڈی شامل ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے تحت سیوریج اور واٹر سپلائی نظام جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا،ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبوں کی تکمیل سے اربن فلڈنگ جیسے دیرینہ مسئلے کا حل ممکن بنایا جا سکے گامنصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔تمام منصوبوں کو دو سال میں مکمل کیا جائے گا،ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مرحلہ وار ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کا مقصد وسائل کا موثر استعمال یقینی بنانا ہے۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام ترقیاتی کاموں کی موثر مانیٹرنگ کے لیے جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر سکاڈا سسٹم تعینات کیا جائے گا۔تمام ترقیاتی کام WATSAN کے تحت منظور شدہ ماسٹر پلانز کے مطابق کیے جائیں گے۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر کےلیے درکار زمین خریدی جائے گی۔وسائل کی بچت کے لیے یوٹیلٹی سروسز کے لیے خصوصی انڈرگراؤنڈ کوریڈور بنایا جائے گا۔





