محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب میں نئے بھرتی ہونے والے چیف آفیسرز اور میونسپل آفیسرز کا 5 واں لازمی پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس مکمل ہو گیا۔لوکل گورنمنٹ ٹریننگ اکیڈمی لالہ موسی مختلف سیشنز میں مختلف اداروں کےسینئر افسران نے مختلف موضوعات پرلیکچر دیئے۔جن میں واش ایشوز، رکاوٹیں اور آگے بڑھنے کا راستہ،اخلاقیات، ستھرا پنجاب پروگرام، ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ شامل ہیں۔

پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سپیشلسٹ ڈریم ،سابق ڈائریکٹر اکیڈمی نجیب اسلم،ڈائریکٹر لالہ موسی اکیڈمی سید سالک عظمت،سابق ڈائریکٹر طارق شیخ، مریم زیب سینئر کوآرڈینیٹر پی آئی ٹی بی،وجاہت حفیظ اے ڈی کورس کوآرڈینیٹر ارفع کومل اے ڈی کوآرڈینیٹر، عثمان سرور،عامر بٹ،زوہیب بٹ اور دیگر نے خصوصی لیکچر دیئے۔ٹریننگ کورس میں 20 چیف افسران و میونسپل افسران شریک تھے۔





