میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیر کے روز منعقد ہونے والے سٹی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی وجہ سے سٹی کونسل کے اجلاس کو مختصر رکھا گیا، ہماری یہ کوشش تھی کہ کونسل کے اجلاس میں اسی واقعہ سے متعلق گفتگو کی جائے،قانون ساز کونسل ہونے کے ناطے ہم معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر جماعت اسلامی کے دوست تعمیری سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور صرف اور صرف تنقید کی سیاست کرتے ہیں،جماعت اسلامی کے لوگ الزام لگانے سے پہلے یہ نہیں دیکھتے کہ ٹاؤن کس کا ہے اور یوسی کس چیئرمین کی ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پیر کے روز سٹی کونسل کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی نعرے بازی شروع کردی تھی، وہ پہلے سے ہی سٹی کونسل میں پلے کارڈز اور بینرز لے کر آئے تھے مگر ہم پلے کارڈز اور بینرز کے بجائے کراچی کی بہتری کے لیے سیاست کریں گے، دہرا معیار اور منافقت نہیں چل سکتی، تعمیری گفتگو کریں،ہم سب کوخلوص کے ساتھ مل کر کراچی کی بہتری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
3 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
2 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago






