نان پی یو جی ایف ملازمین میں پائی جانے والی بےچینی کا خاتمہ از حد ضروری ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

لوکل کونسل بورڈ کی شہ پر نان پی یو جی ایف سٹاف کی انتقامی کاروائیوں کے تحت کی گئی تبدیلیوں کے آرڈرز قطعاً قبول نہیں ہوں گے. پی یو جی ایف اور نان پی یو جی ایف کا کانسیپٹ منظور نہیں دونوں سروسز کو یکجا کر کے لوکل کونسل سروسز بنا کر برابری برتی جائے اور ایسی کسی بھی تفریق کو ختم کیا جا کر نان پی یو جی ایف/لوکل کونسل سروس ملازمین میں پائی جانے والی بےچینی کا خاتمہ از حد ضروری ہے جب تک یہ تقسیم ختم نہیں ہوتی بلدیاتی اداروں کی مضبوطی نظر نہیں آتی ۔ انتقامی کاروائیوں کے تحت بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تبدیلی کے احکام فوری ور پر ختم کئے جائیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور مرکزی جنرل سیکریٹری اسد محمود نے صوبہ خیبرپختونخوا میں قائم دو طرح کی سروسز پی یو جی ایف اور نان پی یو جی ایف کا مرجر کر کے لوکل کونسل سروسز قائم کرنے اور فیڈریشن کے ملاکنڈ ڈویژن سے صوبائی عہدیدار کی انتقامی طور پر کی گئی ٹرانسفر آرڈرز فوری طور ر کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ھے۔ فیڈریشن عہدیداران نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر انتقامی کاروائی بند نہ کی گئی تو فیڈریشن راست اقدام اٹھائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت کے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی اور لوکل کونسل بورڈ کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button