پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 49 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 8ارب 26 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔

اجلاس میں کبیر والہ ضلع خانیوال میں پنجاب ڈیویلپمنٹ کے تحت ، سیوریج ، سیلابی پانی کے انخلاء اور پختہ سڑکوں کی تعمیر کے پروگرام کے لیے 8 ارب 26 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں رکھ شاہدرہ ، سنگھ پورہ،چائینہ سکیم ، گرمانگٹ ای ایم ای سوسائٹی ، کاہنہ اور شالیمار لاہور میں سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر کے منصوبوں کی مدت میں توسیع کے پوزیشن پیپرز کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔






