وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے واسا پنجاب میں ریسورس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔اس نئے ڈائریکٹوریٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ریسورس) کی تعیناتی کی جائے گی، جبکہ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور انسپکٹرز پر مشتمل عملہ بھی شامل کیا جائے گا۔ ریسورس ڈائریکٹوریٹ واسا کے اثاثہ جات اور ریونیو ذرائع کے انتظامی امور کی نگرانی کرے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ڈی جی واسا طیب فرید کو ہدایت کی کہ تمام واسا ایجنسیوں کی کارکردگی کی مؤثر جانچ کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ تمام اضلاع میں فیلڈ آپریشنز کے لیے بڑے پیمانے پر واسا مشینری فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ بھر میں تمام واسا ایجنسیاں مکمل طور پر فعال ہیں اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔اجلاس میں ڈی جی واسا طیب فرید اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن فہد اعجاز نے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق واسا ایجنسیوں کو دن بہ دن مزید مستحکم کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
5 گھنٹے ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا اداروں کی آپریشنل استعداد بڑھانے کیلئے جدید مکینیکل گاڑیوں کی فراہمی*
3 دن ago
باغات اور گرین بیلٹس کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف
3 دن ago






