ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کی زیر صدارت ضلع کونسل کا اجلاس،چیف آفیسر ملک زاہد خلیل کی بریفنگ

ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے اتوار کی چھٹی کا دن اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے وقف کر دیا ہے۔ انہوں نے چھٹی کے روز ضلع کونسل افسران کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ملک زاہد خلیل کو ضلع کونسل کی سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کا حکم دیا گیا جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔

گٹروں کے ڈھکن چوری کی روک تھام کے لیے مستقل لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کو ضلع کونسل کی آمدن، وسائل اور اخراجات بارے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کونسل کے پلیٹ فارم سے سپورٹس اور کلچرل سرگرمیوں کا پلان تیار کیا جائے۔ نادہندہ دکانداروں سے وصولیاں ہر صورت یقینی بنانے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button