کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کےجائزہ کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریور ٹریننگ ورک کے 16پیکیجز پر ورکنگ اور فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او روڈا عمران امین نے روڈا کے تحت راوی سٹی، برج پراجیکٹس اور دیگر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور مریم خان نے این ایس آئی ٹی، سی بی ڈی پروجیکٹس کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ روڈا کے ہر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں اشتراک کار ہے، انتظامیہ کی جانب سے مکمل سپورٹ دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ روڈا اور سی بی ڈی کے پراجیکٹس اہم ترین ہیں انتظامی ادارے مکمل رابطے میں ہیں۔

اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا، اے سیز اور روڈا ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button