شہر کے کونے کونے کو چمکانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ لاہور کے تمام 9ٹاؤنز میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا جوہر ٹاؤن میں گلی محلوں، چھوٹے بڑے بازاروں میں مینوئل سویپنگ یقینی بنانے اورسڑکوں پر موجود یو ٹرنز،فیروز پور روڈ پر موجود پلوں پر واشنگ کا عمل جاری ہے۔شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے کمرشل مارکیٹس کی صفائی صبح 8 بجے سے قبل مکمل کرنے کے لیے عملہ متحرک ہے،فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹاؤن شپ مارکیٹ کی سروس لینز پر مینوئل واشنگ کے لیے صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کماہاں، نشتر ٹاؤن، یوحنا آباد،مادر ملت روڈ، گرین ٹاؤن، باگڑیاں میں بھی بہترین صفائی انتظامات پر عملہ مامور ہے۔ جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن،ٹھوکرنیاز بیگ روڈ،رائیونڈ روڈ میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں.ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
2 دن ago
لاہور کینال کے 23 مقامات پر ستھرا پنجاب لاہور کی کشتیوں کے ذریعے فلوٹنگ ویسٹ کلئیرنس پرصفائی ٹیمیں تعینات
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،4 مسمار،ایک سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،3 سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا لنڈا بازاروں اور مصروف مقامات پر گرینڈ آپریشن،تجاوزات کا صفایا
1 ہفتہ ago
ایل ڈبلیو ایم سی کی چمکتا لاہور مہم،77 بڑی شاہراہوں اور 648 کلومیٹر سڑکوں کی روزانہ واشنگ پر عملہ تعینات
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد اور راوی زون میں آپریشن،8 سربمہر،ایک مسمار
1 ہفتہ ago
سموگ آگاہی سائیکل ریلی،ڈی سی لاہور اور سی ٹی او قیادت کریں گے،اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر راو رافع افضل
2 ہفتے ago



