نوشہرہ( بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت حاجی انور کمال خان مروت بمقام ڈسٹرکٹ کونسل ہال نوشہرہ منعقد ہوا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ذیل مطالبات کی منظوری دی گئی ہے اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی مالی پوزیشن بہت ہی کمزور ہے جو اپنے ملازمین اور پنشنرز کو گذشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ جن کی تنخواہوں اور پنشن کی آن لائن بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اکاونٹ فور کی منظوری درکار ہے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں فرسودہ اکاونٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاونٹ کے متبادل مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم اکاونٹ فور کی فوری منظوری کی اشد ضرورت ہے۔نئے اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری تک وقتی طور پر سابق پرسنل لیجر اکاونٹ میں توسیع دی جائے۔صوبہ بھر کی TMAs کے ختم شدہ ٹیکسز 1 فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس 2 فیصد بحال کیا جائے، لائسنس فیس ، لوڈ ان لوڈ ٹیکس اور کرونا وباء کے دوران ختم کئے گئے 120 دیگر ٹیکسز بحال کئے جا کر بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن بحال کئے جائیں۔صوبہ بھر کی TMAs کے ذرائع آمدن کے شیڈول آف انکم ریوائز کر کے ذرائع آمدن بڑھائے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ٹی ایم ایز کے دستکاری سکولز کی بندش کے احکام واپس لے کر بند دستکاری سکولز بحال کر کے علاقہ کی عوام الناس کی بچیوں کو فری سکھلائی ، کڑھائی ، ایمبرائیڈری وغیرہ کی سہولت فراھم کی جائے اور دستکاری سکولوں سے وابستہ عملہ کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنیز کے کمپنی کیڈر ملازمین کی سروسز مستقل کی جائیں اور انہیں دیگر ملازمین کی طرح سالانہ انکریمنٹ وغیرہ بہم پہنچائی جائیں۔ بلدیاتی اداروں کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی کفایت شعاری پالیسی اپنائی جائے۔ بلدیاتی اداروں کے تمام ملازمین کو سروس سٹرکچر کی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔نان پی یو جی ایف سٹاف کو سال 2014 سے لیکر تاحال مطلوبہ کوٹہ کے مطابق سپریم کورٹ کے مقرر کردہ تعلیمی معیار کے مطابق محکمانہ امتحان لے کر پی یو جی ایف میں ابزارپشن دی جائے۔مالی سال 2024-2025 کے منتقلی جائیداد ٹیکس وصول شدہ بذریعہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے 85 فیصد حصہ کی فوری ادائیگی متعلقہ TMAs کو یقینی بنائی جائے۔سال 2022-2023 سے تین سالوں میں تنخواہوں اور پنشن کے لئے دی گئی گرانٹس کا صاف شفاف آڈٹ کرایا جائے کہ آیا گرانٹس واقعی صرف اور صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے ہی استعمال ہوئی ہیں یا دیگر مقاصد کے لئے بھی استعمال ہوئی ہیں۔ واسا کمپنیز کا سال 2014 سے تاحال آمدن و اخراجات کا صاف شفاف آڈٹ کرایا جائے۔ بلدیاتی اداروں کے نقشہ جات کی منظوری کے ذرائع آمدن وصول کردہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی متعلقہ TMAs کو ادا کئے جائیں۔ صوبائی حکومت محکمہ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے موجودہ مالی سال کے لئے مینیمم ویجز 40 ہزار روپے ماہانہ کی منظوری TMAs کے فکس پے ملازمین کے لئے قابل عمل بنائی جائے۔ قبل ازیں منیر خان سابق صدر بلدیہ مردان منیر خان، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری یاسین السلام آباد کے بڑے بھائی اور کامران ظہیر ٹل کے ماموں کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی اور فیڈریشن عہدیداران کی بیماری کی شفاء کے لئے بھی دعا کی گئی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
11 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
1 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
1 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






