*آسٹریلین کرکٹ وفد کی ریکی وزٹ پر کمشنر لاہور آفس آمد۔اہم بریفنگ اجلاس*

آسٹریلین کرکٹ وفد کی ریکی وزٹ پر کمشنر لاہور آفس آمد، کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے وفد کو خوش آمدید کہا. کمشنر لاہور کی زیر صدارت انتظامی و سکیورٹی پروٹوکولز و تیاریوں پر بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آسٹریلین وفد بینجمن اولیور جی ایم نیشنل ٹیم، فرانسیسکو ڈیمیسی ٹیم آسٹریلیا کے سکیورٹی مینیجر اور برینڈن ڈریو جی ایم اسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن، پی سی بی افسران اور ضلعی انتظامی افسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی لاہور نے انتظامی و میونسپل انتظامات پر جبکہ ایس ایس پی سکیورٹی لاہور نے سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ اسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو مجوزہ پلان کے مطابق آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہے گے، انہوں نے کہا کہ لاہور بہترین ورلڈ لیول ایونٹس کی میزبانی کرچکا ہے یہ بھی شاندار ایونٹ ہوگا۔اجلاس میں اسد مصطفے سینیر جی ایم کرکٹ آپریشنز، عدنان علی جی ایم انٹرنیشنل کرکٹ، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایس ایس پی سکیورٹی لاہور محمد عبدالوہاب، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر محمد اکبر، سی اواو پی سی بی سمیر احمد سید، کرنل ر خالد محمود ڈائریکٹر سیکورٹی پی سی بی و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button