وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر پنجاب میں وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ متعارف کرانے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت ادا کرے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت حاصل کرے گا۔ پنجاب میں پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض نئے سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ سے ستفید ہو ں گے۔ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے ذریعے مفت سرجری کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسٹروک /فالج کے بروقت علاج کے لئے پروگرام پلان طلب کر لیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں 17 جنوری تک نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے اوپی ڈی بلاک کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔ اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ کے بورڈ آف گورنر نے پہلے مرحلے میں 219 -اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں او پی ڈی، آئی پی ڈی،ایمرجنسی،پتھالویالوجی اور یڈیالوجی 31 جنوری تک مکمل فنکشنل کر دیئے جائیں گے۔اجلاس میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھاکے بورڈ آف گورنر نے پہلے فیز میں 258-اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 15 فروری سے فنکشنل ہوگا۔ بورڈ آف گورنر نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے لئے 1104-اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 57 بڑے ہسپتالوں کی اوپی ڈی میں ڈھائی کروڑ اور ایمرجنسی میں ایک کروڑ62لاکھ مریضوں کا علاج ہوا۔ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں 19ارب 90کروڑ روپے کی ادویات مہیا کی گئی۔ وزیراعلیٰ میڈیسن ہوم ڈیلیوری پروگرام کے تحت 537511 مریضوں کو 480ملین روپے کی ادویات کی فراہمی کی گئی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 11ماہ کے دوران 744430 سرجری، 475040 سی ٹی سکین، 150925 ایم آر آئی سکین کی گئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں امراض قلب کی نشاندہی کے لئے 105155 انجیو گرافی اور 157950ایکو کارڈیوگرافی کی گئی۔سرکاری ہسپتالوں میں 12 لاکھ سے زائد الٹراساؤنڈ اور 18 لاکھ سے زائد ایکسرے کیے گئے۔ ڈیڑھ کروڑ سے زائد مریضوں کو پتھالوجی ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی گئی۔
Read Next
13 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
1 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
2 دن ago
مریم نواز شریف کی لیبرڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں کو کام کی جگہوں پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
2 دن ago
بابر سرفراز آر پی او راولپنڈی، جاوید اختر محمود ممبر پی اینڈ ڈی تعینات،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
پنجاب،مختصر مدت میں راشن کارڈ،ہمت کارڈ اورمینارٹی کارڈ سے 16 لاکھ سے زائد لوگ مستفید
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا-*
4 دن ago
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی تبدیل،محمد علی کی تعیناتی،فضل الرحمٰن سیکرٹری سپورٹس تعینات
6 دن ago



