پنجاب حکومت نے 2 افسران کو او ایس ڈی اور دو کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اجمل بھٹی کو تبدیل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، ڈائریکٹر جنرل ( خوراک ) کین کمشنر پنجاب لیفٹیننٹ (ر) محمد شعیب خان جدون کو بھی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے،سیکرٹری محکمہ انڈسٹریز ، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ محمد عمر مسعود کو سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز ، پرائسز، ویٹ آصف علی فرخ کو ڈائریکٹر جنرل ( خوراک ) کین کمشنر پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
1 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
2 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
2 دن ago
مریم نواز شریف کی لیبرڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں کو کام کی جگہوں پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
2 دن ago





