محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے تقرری کے منتظر محمد رفیق قریشی کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ تعینات کر دیا ہے۔ڈاکٹر وسیم شمشاد علی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔واضع رہے کہ سندھ میں سیکرٹری بلدیات کی سیٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے کہلاتی ہے۔ازیں اورنگزیب مگسی کو ٹاؤن میونسپل کمشنر سہراب گوٹھ تعینات کر دیا گیا ہے۔






