وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی کاوشوں سے وفاقی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کے تین ہائیڈرل پاور پراجیکٹس ، پھلا وائی ہائیڈل پاور پراجیکٹ ضلع نیلم،حویلی خورشیدآباد ہائیڈرل پاورپراجیکٹ اور نوسیری مظفرآباد ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کی خصوصی منظوری دے دی ہے۔حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھی ان منصوبوں کی انتظامی منظوری دیدی گئی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ حکام کو منصوبوں کی فوری اور معیاری تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر سے آزاد کشمیر کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی اور مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے خطے کی معاشی ترقی، توانائی کے شعبے کے استحکام اور عوامی فلاح کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی کی زیر صدارت محکمانہ سیکرٹریز کا تعارفی اجلاس
2 ہفتے ago
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد افتخار گیلانی کی وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے پہلی ملاقات
3 ہفتے ago
چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کے سپیکر منتخب ہو گئے
3 ہفتے ago
جشن آزادی کے سلسلے میں ”آزادی فیسٹیول اور یوم دفاع“ کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پندرہ روزہ ”سلام کراچی“ تقریبات کا آغاز
4 ہفتے ago
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، مخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
Related Articles
ٹمپرنگ کرکے نتائج بدلے گئے،ری کاونٹنگ میں کامیاب نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دونگا،محسن عزیز کا پی پی قیادت کو چیلنج
اگست 11, 2026
آزادکشمیر عام انتخابات 2026 کے پہلے دو مراحل میں کامیاب ہونےوالے 34 امیدواروں کی فہرست..
اگست 5, 2026
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
جولائی 29, 2026


