لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چیئرمین محبوب اللہ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم ، جنرل سیکریٹری اسد محمود نے
اپنے ایک مشترکہ بیان میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مردان کی ورکرز یونین کے سابق صدر منیر خان کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ ربّ العزّت مرحوم کے درجات بلند کرے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کریں۔انہوں نے اس موقع پر مرحوم کی طرف سے بلدیاتی ملازمین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور انکی وفات سے خالی ہونے والی خلا کبھی بھی پر نہیں کی جا سکے گی۔






