*وزیراعلی پنجاب ستھرا پنجاب مشن۔کمشنر لاہور مریم خان کا ضلع شیخوپورہ اور مختلف تحصیلوں کا دورہ*

وزیراعلی پنجاب کے ستھرا پنجاب مشن پر عملدرآمد و جائزہ کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے شیخوپورہ شہر اور اسکی مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا اور صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحبدین نے فیلڈ سٹاف، مشینری وسائل اور آپریشنز پر آن سپاٹ بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے سیم نالہ بند روڈ، بائی پاس ایریا، شیخوپورہ شہر اندرون گلیوں و محلوں کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جیون پورہ، رحمان پورہ ڈرینز کے ڈی سلٹنگ آپریشن کا خصوصی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور مریم خان نے فیروزوالہ میں سپیشل ایجوکیشن کی زیر تعمیر بلڈنگ کے تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہئیے، نالوں کو شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے ڈی سلٹ کیا جائے واسا مانیٹرنگ جاری رکھے، انہوں نے کہا کہ صفائی کے تسلسل کیلئے واسا اور ضلعی ڈبلیو ایم سی ز کے درمیان رابطہ و اشتراک کار ہونا چاہئے۔کمشنر لاہور کو چھتری والا چوک کے جاری بیوٹیفکیشن پلان پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور مریم خان نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے بعد پانی سے دھویا جاتا ہے جس کے باعث گرد سموگ کا حصہ نہیں بنتی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی ہنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام میں شہروں اور دیہات میں صفائی کا معیار یکساں ہے، وزیراعلی پنجاب ہدایات پر عملدرآمد سے صفائی کا ایک شہری معیار قائم ہو رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button