پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 61 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 25 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس عبداللہ خان سنبل ایڈیٹوریم پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں بھوربن، مری میں 50 بستروں کے ہسپتال کے قیام کے لیے 1ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز ، رکھ علی والی، ضلع مظفرگڑھ میں ویلیو چین کے ساتھ شرمپ اسٹیٹ کے قیام کے لیے 10 ارب روپے کے فنڈز ، گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر دو عدد انڈرپاسز کی تعمیر کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز ، پنجاب میں بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹس کی تعمیر کے لیے 4ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز اور جابا-II ڈیم کی تعمیر کے لیے 3ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز منظور شامل ہے۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں آئی ڈبلیو آر پی پراجیکٹ کے تحت پی آئی یو میں کام کرنے والے افسران کے لیے انسینٹو الاؤنس کی ورکنگ پیپر کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔






