وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن، لاہور کی ساکھ”باغوں کا شہر” برقرار رکھنے کا مشن۔۔پی ایچ اے لاہور ہیڈکوارٹر میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی بھی شرکت کی،ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی،مال روڈ پر تمام تاریخی عمارتوں کے ایستھیٹکس کو جدید لائٹنگ کے ذریعے خوبرو بنایا جائے گا،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریونیو بڑھانے کیلئے سمارٹ ایڈورٹائزمنٹ پلان کی تیاری بھی شروع کر دی گئی، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پارکس، گرین بیلٹس ، سڑکوں کی تزئین ؤ آرائش کا کام مزید تیز کیا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات ہیں کہ لاہور باغوں کا شہر ہے اس کی ساکھ برقرار رکھیں، صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے شہر میں لگے بوسیدہ اور غیر محفوظ سائن بورڈز فوری ہٹائے کی بھی ہدایت کی،شہر کی خوبصورتی کو ماند کیے بغیر اشتہارات کے لیے جگہ کا تعین کریں، نوجوانوں کیلئے شہر کے مختلف پارکس میں صحت بخش سرگرمیاں متعارف کروائی جائیں گی،ڈسٹ فری سٹریٹیجی اپنائیں۔ پلانٹیشن ڈرائیو بڑھائیں۔ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ مال روڈ پر موجود تمام تاریخی عمارتوں کے ایستھیٹکس جدید لائٹنگ لائٹنگ کے ذریعے خوبرو بنائیں، پی ایچ اے لاہور ریسٹورنٹس اور کیفیز کے لیے موزوں سائٹس کو لیز پر دینے کا پلان مرتب کریں،درختوں کی پروننگ کا ایک باقاعدہ کیلنڈر بنایا جائے۔آٹو میٹک مشینری کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ کام میں تیزی آئے،علاوہ ازیں سیکرٹری ہاؤسنگ نےکرکٹ، باسکٹ بال، بیڈمنٹن کورٹس کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی بھی ہدایات دیں،وزیر ہاوسنگ بلال یاسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر لاہور کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین کا قصر بتول شادمان لاہور کا دورہ*
22 گھنٹے ago
بچوں کے مین ہولز کے گرنے میں واقعات پر صوبائی وزیر بلال یاسین برہم،افسران کو مانیٹرنگ میکنزم بہتر بنانے کی آخری وارننگ
3 دن ago
*واسا پنجاب کی مزید نئی آپریشنل گاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت*
3 دن ago
*ورلڈ اربن فورم 13 میں پنجاب کی مؤثر نمائندگی پر یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کا پھاٹا کو خراجِ تحسین*
4 دن ago
*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*
Related Articles
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
6 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
6 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
7 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
7 دن ago

