ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مسیحی ملازمین و دیگر سٹاف کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مسیحی ملازمین و دیگر سٹاف کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور تمام مسیحی برادری کو ان کے تہوار کی مبارک باد پیش کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہرایوب، ڈائریکٹر جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں اسد مجید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر شہزاد کے علاوہ انقلابی ورکرز یونین کے عہد یداران رائے آصف، صداقت بلوچ، میاں منیب ریاض، ریورنڈ جوفن ولیم اور مسیحی ملازمین و سٹاف کے دیگر ارکان نے کیک کٹنگ کی تقریب میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ادارہ کے لئے مسیحی ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کے شہری ملک وقوم کی تعمیرو ترقی اور عوامی خدمت میں یکساں کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم سب پاکستانی یکجان اور متحد ہیں اور قومی یکجہتی و مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے ادارہ کے مسیحی ملازمین کی تنخواہوں ایڈوانس ادا کر دی گئی ہیں جبکہ انہیں کرسمس کی خوشی میں خصوصی گفٹ کے طور پر فی کس اعزازیہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ ڈی جی نے کہا کہ سٹاف کے تمام ارکان ان کے لئے برابر اور مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں بھرپور شریک ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سٹاف کی فلاح وبہبود اور بھلائی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند و دیگر افسران نے مسیحی ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ بحثیت پاکستانی قوم ہم سب کی خوشیاں سانجھی ہیں اور مل جل کر ملک وقوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداروں و دیگر سٹاف نے بھی مسیحی ملازمین کو کرسمس کی خوشی کی مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتی برادری کے ملازمین کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ کیا جا رہا ہے۔ ریورنڈ جوفن ویلیم اور مسیحی ملازمین نے کرسمس کی خوشی میں تقریب منعقد کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری دیگر افسران اور انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی حوصلہ افزائی سے ملی وحدت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی، قومی یکجہتی اور امن و سلامتی کی دعا کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button