وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کو اشیاءضروریہ کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضروری اشیاءخورد و نوش کے نرخ تمام دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہے، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبے میں پرائس کنٹرول پر اظہارِ اطمینان، انتظامی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کا حکم دیااوروزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں اشیائے خورد نوش کے نرخ الگ الگ جائزہ لیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے روٹی اور آٹا کے نرخ بھی معلوم کیے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نا دی جائے۔ صوبہ بھر کی عوام کو کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے،سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول چیکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سینیٹر پرویز رشید، چیئرپرسن ٹاسک فورس سلمہ بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری انڈسٹری، سیکرٹری زراعت اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
2 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
2 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
3 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
3 دن ago

