ریٹیل آؤٹ لیٹس پر پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے ایندھن کی ٹیسٹنگ!لازمی قرار دے دی گئی ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے اہم اقدام،کوئی بھی ریٹیل آؤٹ لیٹ ایسا پٹرول یا ہائی سپیڈ ڈیزل ذخیرہ، فروخت یا خریدے گا نہیں جو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظور شدہ تصریحات کے مطابق نہ ہو۔

ڈی جی ای پی اے، ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے پنجاب بھر میں غیر معیاری فیول کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پٹرول اسٹیشن پر صرف اوگرا سے منظور شدہ فیول کی خرید و فروخت کی اجازت ہوگی۔پابندی کا اطلاق فی الفور ہوگا۔






